احمدآباد کے دھندھوکا میں کشن بھرواڑ قتل کیس Kishan Bharwad murder case in Dhandhuka, Ahmedabad کی تفتیش میں بڑے بڑے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔ ایسے میں آج اس معاملے کے دو ملزمین مولانا قمر غنی عثمانی اور عاصم سما کو گجرات اے ٹی ایس Gujarat ATS نے احمدآباد کی خصوصی عدالت Special Court of Ahmedabad میں پیش کیا۔
اس دوران عدالت میں مزید تفتیش کے لئے ریمانڈ منظور کی گئی۔ خصوصی عدالت نے ملزم قمر غنی عثمانی کو 16 فروری تک کی ریمانڈ پر بھیج دیا ہے تاہم عدالت نے عاصم سمق کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
کشن بھرواڑ کیس میں ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں مولانا قمر غنی عثمانی کی تنظیم تحریک فروغ اسلام کی بینک تفصیلات ملی ہے، جس میں سے قمر غنی عثمانی کے بینک اکاؤنٹ سے 11 لاکھ کا ٹرانزیکشن کا پتہ چلا ہے۔
یہ پیسہ کہاں سے آیا اور کہاں خرچ ہوا ہے، اس کی بھی تحقیقات کی جائے گی تاہم یہ بھی بتایا جا رہا ہے اس اکاؤنٹ سے 11 لاکھ روپے میں سے نو لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ اس کیس میں اب تک شبیر چوپڑا، امتیاز، مولانا قمر غنی عثمان، ایوب جاور والا، عظیم سما، وسیم بچا، رمیز سیتا، محمد حسین قاسم چوہان، متین مودن یعنی کل 9 افراد کی گرفتاری ہو چکی ہیں۔