ETV Bharat / city

کھیڑا،گجرات : روضہ روضی درگاہ کی بے حرمتی، ویڈیو وائرل - کھیڑا ای ٹی وی بھارت خبر

روضہ روضی دگاہ کے احاطہ میں گزشتہ شب چند غیر مسلم نوجوان ڈی جے بجاکر رقص کیا۔ مذکورہ درگاہ کی بے حرمتی کی ۔ اس معاملہ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقامی مسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر دیکھی جارہی ہے۔

روضہ روضی درگاہ کی بے حرمتی
روضہ روضی درگاہ کی بے حرمتی
author img

By

Published : Oct 15, 2021, 7:56 AM IST

گجرات کے ضلع کھیڑا میں واقع موجود روضہ روضی درگاہ کے احاطہ میں گزشتہ شام چند غیر مسلم نوجوانوں نے ڈی جے بجاکر رقص کیا اور درگاہ کی بے حرمتی کی۔ اس معاملہ کا ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مقامی مسلمانوں میں سخت ناراضگی دیکھی جارہی ہے۔

روضہ روضی درگاہ کی بے حرمتی

وہیں اس معاملے پر جمعیت العلماء ہند گجرات کے سکریٹری اسلم قریشی نے کہا کہ روضہ روضی درگاہ کافی قدیم درگاہ ہے۔ یہ ایک تاریخی وراثت ہے۔ وہاں پہلے بھی اس طرح کے معاملات سامنے آئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں یہ درگاہ ہے وہاں مسلمانوں کی آبادی کم ہے۔ لیکن کچھ شدت پسند اسی طرح کے امور کو انجام دیتے رہتے ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ درگاہ سے متصل مندر کی تعمیر کی گئی ہے۔

مذکورہ معاملہ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مسلمانوں میں ناراضگی دیکھی جارہی ہے۔

جمیعت العلماء ہند کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ آئی جی، ڈی آئی جی اور ریاستی وزیر داخلہ کو اس سلسلے میں درخواست دی جائے گی۔ کیونکہ سب سے اہم معاملہ نظم و نسق اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ معاملہ کے ملزمین کو فوراً گرفتار کیا جائے اور قانونی کارروائی کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.