ETV Bharat / city

احمدآباد: امام حسین کی یاد میں جلوس

author img

By

Published : Sep 10, 2019, 8:29 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 4:13 AM IST

ریاست گجرات کے دارالحکومت احمدآباد میں اہل تشیع نے نہایت ہی عقیدت مندانہ انداز میں امام حسین کی شہادت کی یاد میں جلوس کا انعقاد کیا۔

امام حسین کی یاد میں جلوس

اسلامی کیلنڈر کے مطابق نیا سال محرم کے مہینے سے شروع ہوتا ہے، محرم کوئی تہوار یا خوشی کا مہینہ نہیں بلکہ غم کا مہینہ ہے اور انسانیت کے لیے یہ مہینہ ایک بہت بڑا درس بھی ہے۔

آج سے تقریباً 1400 سال قبل محرم کے مہینے میں اسلامی تاریخ کی ایک تاریخی جنگ ہوئی تھی۔ اس جنگ کی داستانیں سن کر اور اسے پڑھ کر روح کانپ جاتی ہے باطل کے خلاف انصاف کی جنگ لڑی گئی جس میں اہل بیت (نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل خانہ) حضرت امام حسین اور ان کے 72 ساتھیوں نے اپنی جان قربان کردی اور اسلام کو بچایا۔

احمدآباد: امام حسین کی یاد میں جلوس

ایسے میں محرم کے نو تاریخ کو احمدآباد کے جمال پور میں بڑے پیمانے پر ماتم برپا کیا گیا اور مجلس و واعظ کرکے اس دن کی اہمیت کو سمجھایا گیا، بارش کے باوجود بڑے پیمانے پر یہاں لوگ موجود رہے رات میں مختلف علاقوں سے تعزیئے گھمائے گئے اور نیاز و تبرک تقسیم کیا گیا۔

یوم عاشورہ کےموقع پر احمد آباد میں سب سے بڑا جلوس نکالا جاتا ہے جس میں لاکھوں لوگ شامل ہوتے ہیں۔ عاشورہ کے روز احمدآباد کے مختلف علاقوں سے تعزیوں کا جلوس نکال کر احمدآباد کی سیدی سید کی جالی والی مسجد پر رکے گا اور وہاں جگن ناتھ مندر کے مہنت ہری جھنڈی دکھا کر اس جلوس کا استقبال کریں گے اس موقع پر سب سے بہترین تعزیئے کو ایوارڈ سے بھی نوازہ جائے گا۔

واضح رہے کہ جلوس میں 93 تعزیہ، 24 اکھاڑے ، 78 ڈھول پارٹی، 24 ٹرک، 7 اونٹ گاڑی، 14 نشان پارٹی، 10 ماتمی دستہ کو شامل کیا جائے گا۔ اس سب کی حفاظت کے لیے احمدآباد میونسپل کارپوریشن اور پولس اہلکار کا بڑی ٹیم ہر روڈ پر موجود رہے گی۔اس موقع پر ٹرافک ڈائیورڈ کرنے کے لیے الگ الگ روڈ بھی طے کیا گیا ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 4:13 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.