ملک گیر سطح پر جاری لاک ڈاؤن کے دوران گجرات حکومت نے اے پی ایل کارڈ ہولڈرز کو بھی مفت راشن دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت 17 مئی سے 27مئی تک راشن تقسیم کیے جائیں گے۔
مفت راشن میں دال، چاول، گیہوں، شکر اور نمک شامل ہے۔ اس دوروان اناج کی دکانوں کے سامنے بڑی تعداد میں لوگوں کا ہجوم دیکھا گیا۔
راشن دکاندار رادھے شیام پنڈت نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سرکاری ہدایت کے مطابق ہم لوگوں میں دال چاول گیہوں شکر نمک تقسیم کررہے ہیں'۔ اناج حاصل کرنے پہنچی ایک خاتون نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہم بے حد پریشان ہیں گھر میں کھانے کے لیے بھی کچھ نہیں بچا ہے اور اب راشن مل رہا ہے اس کے لیے ہم لائن ہیں۔ ہم راشن ملنے سے بہت خوش ہیں لیکن گذشتہ دو مہینے سے ہم بہت پریشان حال میں ہیں، رمضان المبارک کا مہینہ بھی کافی پریشانی میں گزر رہا ہے جو مل رہا ہے اسی سے گزارا کرنے پر مجبور ہیں۔ '