ETV Bharat / city

احمدآباد میں دیررات شدید بارش ہوئی - سابر متی ندی

قبل ازیں محکمہ موسمیات نے گجرات میں شدید بارش کی پیشن گوئی کی تھی جس کے بعد گزشتہ پانچ دنوں سے مسلسل بارش جاری ہے- ایسے میں گزشتہ رات احمدآباد میں سوا دو انچ بارش ہونے کے بعد میٹھا کھنی اور شاہی باغ کے انڈر پاس کو بند کر دیا گیا-

احمدآباد میں دیر رات ہوئی شدید بارش
احمدآباد میں دیر رات ہوئی شدید بارش
author img

By

Published : Aug 18, 2020, 1:00 PM IST

شدید بارش کے سبب احمدآباد کے سابر متی ندی پر موجود وانسنا برج کے 22، 23 اور 24 نمبر کے دروازوں کو تین فٹ تک کھولنا پڑا جس کی وجہ سے سابر متی ندی میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا۔

واضح رہے کہ بارش کا سسٹم سرگرم ہونے کی وجہ سے گجرات میں آئندہ 5 برس تک شدید بارش ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے، اس کے علاوہ گجرات میں اب تک بھاری بارش ہونے کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ڈیمز کو کھول دیا گیا ہے، اب تک گجرات کے 94 ڈیمز کو الرٹ پر رکھا گیا ہے ان ڈیمز میں 90 فی صد سے بھی زیادہ پانی بھر چکا ہے۔

بارش کی وجہ سے گجرات کی کئی ندیوں میں سیلاب آچکا ہے اور کئی مقامات پر رابطہ بھی ٹوٹ چکا ہے، جس کی وجہ سے لوگ پریشان حال ہیں تو گجرات حکومت اور این ڈی آر ایف کی ٹیم لوگوں کو سیلاب سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.