ETV Bharat / city

Sabar Nama: گجرات اردو ساہتیہ اکادمی کا ادبی رسالہ "سابرنامہ" نہیں ہو رہا ہے شائع

یوں تو گجرات سے کوئی اردو اخبار Urdu News Paper in Gujarat شائع نہیں ہو رہا ہے لیکن رسائل اردو دنیا کی پیاس کو بجھا رہے ہیں۔ گجرات اردو ساہتیہ اکادمی کی طرف سے نکالے جانے والے 'سابر نامہ' Sabar Nama دو سالوں سے نہیں نکلنے سے اردوداں طبقے میں مایوسی ہے۔ 1920 میں گجرات ودھیا پیٹھ سے بابائے قوم مہاتما گاندھی نے ایک پرچہ نکالا، جس کا نام 'سابرمتی' تھا اسی نام سے اس اردو رسالہ کا نام" سابر نامہ" رکھا گیا۔

Sabar Nama
"سابرنامہ"
author img

By

Published : Nov 28, 2021, 1:57 PM IST

اردو زبان و ادب کو فروغ دینے میں صحافت اور رسائل کا اہم کردار رہا ہے، فی الحال گجرات میں اردو اخبار Urdu News Paper in Gujarat کی اشاعت نہ کے برابر ہے لیکن گجرات سے اردو رسائل کی اشاعت ضرور ہوتی ہے۔ ایسا ہی ایک رسالہ سابر نامہ Sabar Nama ہے۔ جو گجرات اردو ساہتیہ اکادمی Gujarat Urdu Sahitya Academy گاندھی نگر سے 1985 سے اشاعت کیا جا رہا ہے اور قارئین اردو کی پیاس بجھا رہا ہے۔ لیکن سال 2018 کے بعد سے اب تک سابر نامہ شائع نہیں ہونے سے اردوداں طبقے میں مایوسی ہے۔

گجرات ساہتیہ اکادمی مختلف زبانوں میں ادبی سرگرمیاں انجام دیتی ہے۔ جس میں خاص طور سے اردو ادب کے لیے گجرات اردو ساہتیہ اکادمی گاندھی نگر خدمات انجام دے رہی ہے۔ گجرات ساہتیہ اکادمی گاندھی نگر میں قائم ہونے کے بعد 1985 میں سابر نامہ رسالہ Sabar Nama پہلی مرتبہ منظر عام پر آیا تھا اس کے بعد سے اب تک تقریباً 16 مرتبہ سابر نامہ کی اشاعت ہو چکی۔

ویڈیو دیکھیے

اس تعلق سے احمدآباد کی پیر محمد شاہ لائبریری اینڈ ریسرچ سینٹر Pir Muhammad Shah Library and Research Center کے ڈائریکٹر محی الدین بمبے والا نے کہا کہ گجرات ساہتیہ اکادمی Gujarat Sahitya Academy قائم ہونے کے بعد ہم نے چاہا کہ ہمارے گجرات سے بھی ایک رسالہ شائع کیا جائے جو اردو اکادمی کی ادبی کارگزاریوں کا ترجمان ہوں اور 1920 میں گجرات ودھیا پیٹھ سے بابائے قوم مہاتما گاندھی نے ایک پرچہ نکالا، جس کا نام 'سابرمتی' تھا اسی نام سے اس اردو رسالہ کا نام" سابر نامہ" رکھا گیا۔

سابر نامہ اکادمی کا ترجمان ہے لیکن سال 2018 سے اب تک شائع نہیں ہوا وہ اس بارے میں کہتے ہیں کہ سابر نامہ کی اشاعت کی اسکیم میں لکھا ہوا ہے کہ سال میں ایک مرتبہ یہ رسالہ شائع ہونا چاہیے لیکن کسی نہ کسی وجہ سے اس کی اشاعت میں تاخیر ہوجاتی ہے اور 2 سال کا وقت لگ جاتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 2018 کے سابر نامہ Sabar Nama کا نیا رسالہ گجرات کے مشہور شاعر " محمد علوی "کے عنوان پر اکادمی کو دیا گیا ہے یہ رسالہ بہت اہم ہے محمد علوی نمبر پر ہے۔ گجرات یونیورسٹی میں محمد علوی پر ایک سیمینار ہوا تھا اس پر یہ رسالہ نکالا جائے گا۔ اس سابر نامہ کے ایدیٹر مسیح الزماں ہیں۔ انہوں کے اسے بڑی محنت سے ترتیب دیا ہے لیکن اب تک اسے شائع نہیں کیا گیا۔ اکادمی میں سابر نامہ کی پرنٹنگ ہو چکی ہے۔ ٹائٹل بھی بن گیا ہے لیکن شاید اشاعت کا رجسٹر نمبر کی وجہ سے اس کو شائع کرنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

محی الدین بمبے والا نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ رسالہ کو جلد سے شائع کرائے۔

اب دیکھنے والی ہے کہ کیا گجرات سرکار اس جانب توجہ دیتی ہے یا پھر ہمیشہ کی طرح نظر انداز کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.