ETV Bharat / city

گجرات: امتیاز خان اے آئی ایم آئی ایم میں شامل

author img

By

Published : Feb 10, 2021, 4:26 PM IST

گجرات میں بلدیاتی انتخابات کے تحت 21 فروری کو ووٹنگ ہونی ہے۔ اس بار آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بھی اپنے امیدواروں کے ساتھ میدان میں سرگرم ہے۔

AIMIM
AIMIM

گجرات میں 2002 میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات میں احمدآباد کا چمن پورہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ تھا، جہاں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ احسان جعفری سمیت 69 افراد کا قتل عام کیا گیا تھا۔ اسی گلبرگ سوسائٹی قتل عام میں امتیاز خان پٹھان نے بھی اپنے خاندان کے 10 افراد کو کھویا تھا۔

گجرات فساد متاثر امتیاز خان اے آئی ایم آئی ایم میں شامل ہوئے

امتیاز خان پٹھان نے احمدآباد میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ایسے میں گلبرگ سوسائٹی قتل عام مقدمہ میں استغاثہ کے اہم گواہ اور فساد متاثر امتیاز خان پٹھان سے ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ نے خصوصی بات چیت کی۔

امتیاز خان پٹھان نے کہا کہ وہ احمدآباد کی گلبرگ سوسائٹی کے 20 نمبر بنگلے میں رہتے تھے۔ وہ اس وقت 18 سال کے تھے جب 2002 کے فسادات ہوئے اور حملہ آوروں نے گلبرگ سوسائٹی پر حملہ کیا جس میں ان کے خاندان کے 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اسی سوسائٹی میں رکن پارلیمنٹ احسان جعفری سمیت 69 افراد کا قتل کر دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں سال 2002 سے قبل کانگریس کا کارکن تھا، میں نے سابق رکن پارلیمنٹ احسان جعفری کے لیے انتخابی مہم بھی چلائی تھی لیکن جب 2002 فسادات کے دوران کانگریس کے سینئر رہنماؤں سے ہم لوگوں نے مدد مانگی تو انہوں نے ہماری کسی بھی طرح کی مدد نہیں کی اور وہ فسادات کے تعلق سے راجیہ سبھا میں بھی کچھ نہیں بولے حالانکہ 2002 سے 2014 کے دوران مرکز میں یو پی اے کی حکومت تھی۔

امتیاز خان پٹھان نے کہا کہ اسدالدین اویسی بہت سارے معاملات پر کھل کر پارلیمنٹ میں آواز اٹھاتے ہیں جن کے بارے میں کانگریس کچھ بات نہیں کر سکتی۔ میں گلبرگ سوسائٹی قتل عام کے متاثرین کے ساتھ کانگریس کے رویہ سے مطمئن نہیں ہوں۔ اس لیے میں نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا دامن تھاما ہے۔

انہوں نے کہا کہ ''آنے والے وقت میں فسادات متاثرین گلبرگ سوسائٹی قتل عام مقدمہ کو ہم سپریم کورٹ تک لے کر جائیں گے جس میں اے آئی ایم آئی ایم ہماری مدد کرے گی۔''

واضح رہے کہ گجرات میں بلدیاتی انتخابات کے تحت 21 فروری کو ووٹنگ ہونی ہے جس میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بھی اپنے امیدوار کے ساتھ میدان میں ہے اور اس کے لئے 7 فروری کو مجلس کے صدر اسدالدین اویسی گجرات پہنچے تھے جس کے بعد بڑی تعداد میں لوگ مجلس میں شامل ہو رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.