اطلاع کے مطابق گجرات میں 22 مارچ کو ضلعی اور تحصیلی پیمانے پر ضمنی انتخابات ہونے والے تھے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے احتیاطی اقدامات اٹھاتے ہوئے ریاستی حکومت نے اس ضمنی انتخابات کو کچھ وقت کے لیے ملتوی کردیا ہے۔
ریاست گجرات کے 13 اضلاع کی 13 تحصیل پنچایتوں کی 17 نشستوں اور 13 اضلاع کی 13 میونسپل کارپوریشنز کی 29 خالی نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات 22 مارچ کو ہونا تھا اور ووٹوں کی گنتی 24 مارچ کو ہو نی تھی اور نتائج کا اعلان بھی ہونا تھا۔
لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ریاستی الیکشن کمیشن نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے اس الیکشن کو ملتوی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں:بہار: کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کی شناخت
واضح رہے کہ ریاست میں ضمنی انتخابات کے علاوہ ملک میں راجیہ سبھا انتخابات 26 مارچ کو ہونے والے ہیں راجیہ سبھا کی پانچ خالی نشستوں کے لیے 26 مارچ کو انتخابات ہوں گے۔ جس میں سے گجرات سے چار نشستوں کے لیے پانچ امیدوار میدان میں ہیں۔ان امیدواروں میں 3 بی جے پی اور دو کانگریس کے امیدوار راجیہ سبھا الیکشن کے لیے میدان میں اترے ہیں۔