ETV Bharat / city

گجرات ڈی جی پی کی شہریوں سے اپیل - ڈی جی پی شوانند جھا نے پریس کانفرنس

گجرات کے ڈی جی پی شوانند جھا نے شہریوں سے بلاوجہ گھر سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی گزارش کی ہے اور کہا ہے کہ 'محکمہ پولیس پورے گجرات پر گہری نظر رکھ رہا ہے۔'

DJP OF GUJRAT
گجرات کے ڈی جی پی شوانند جھا
author img

By

Published : Apr 4, 2020, 9:27 PM IST

لاک ڈاون کے تعلق سے گجرات کے ڈی جی پی شوانند جھا نے ایک پریس کانفرنس کر کے شہریوں سے غیر ضروری باہر نکلنے سے بچنے کی گزارش کرتے ہوئے کہا کہ 'محکمہ پولیس ریاست میں 144 ڈرون اور ہزاروں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے پورے گجرات پر گہری نظر رکھ رہا ہے۔'

دہلی نظام الدین مرکز سے تعلق رکھنے والے افراد کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'کل تک گجرات سے 104 شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں سے ایک کی موت اور ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ آج سات دیگر افراد کی شناخت کی گئی ہے جو نوساری کے ہیں، یہ سبھی مرکز کے اجتماع میں گئے تھے۔'

مجموعی طور پر 110 افراد کا پتہ چلا ہے جن کو کورنٹین کرنے کے ساتھ ساتھ ضروری کارروائی کی گئی ہے، کچھ علاقوں میں پولیس نے کورونا پازیٹیو کیس ملنے کے بعد ان علاقوں کو سیل کر کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے علاقوں میں پولیس کو مناسب مدد کریں۔

پولیس سسٹم کے ذریعہ اب تک کی جانے والی کارروائی کے بارے میں شیوا نند جھا نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران خلاف ورزی کرنے والے 1213اور ہوم کورنٹین کی خلاف ورزی کرنے والے 451نیز دوسرے گناہوں کے تحت 201 کو ملا کر کل 1865 افراد کے خلاف آج شکایت درج کی گئی ہے۔

اب تک 2772 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور 8172 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا یے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.