ETV Bharat / city

گجرات کے وزیر اعلیٰ احتیاطاً قرنطینہ میں

ریاست گجرات میں کووڈ 19 سے متاثر کانگریس کے رکن اسمبلی سے ملاقات کرنے کے بعد وزیراعلیٰ وجے روپانی احتیاط برتتے ہوئے قرنطینہ میں چلے گئے ہیں اور وہ تکنیکی سہولیات کے ذریعے حکومت کی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔

vijay rupani
vijay rupani
author img

By

Published : Apr 15, 2020, 6:11 PM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے روپانی کا ٹیسٹ کیا ہے اور وہ مکمل صحت مند ہیں۔ وہ احتیاطاً کم از کم ایک ہفتے تک الگ تھلگ رہیں گے۔

واضح ہو کہ احمدآباد کے جمال پور کھاڈیہ حلقے سے کانگریس کے رکن اسمبلی عمران کھیڑاوالا اور دو دیگر اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ روپانی سے گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔ اس سے پہلے انہوں نے کورونا ٹیسٹ کے لیے نمونے دے رکھے تھے۔ شام کو ان کی رپورٹ مثبت آئی اور انہیں کورونا متاثر پایا گیا۔ انہیں احمدآباد کے سردار پٹیل اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

اس میٹنگ میں کانگریس کے رکن اسملبی غیاث الدین شیخ، اسمبلی میں پارٹی کے ڈپٹی لیڈر شیلیش پرمار، ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ نتن پٹیل اور وزیر مملکت پردیپ جڈیجہ بھی موجود تھے۔ کھیڑا والا نے میٹنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو بھی کی تھی۔

وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں کھیڑا والا سے روپانی، نائب وزیر اعلیٰ اور دیگر وزیر تین سے چار میٹر کی دوری پر بیٹھے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.