ETV Bharat / city

گجرات: غنڈہ ایکٹ کے خلاف شروع ہوگی مہم

گجرات اسمبلی اجلاس کے دوران گجرات غنڈہ ایکٹ اینڈ اینٹی سوشل ایکٹیویٹی (پریونشن) بل 2020 کو منظور کرلیا گیا گیا، جس کے خلاف گجرات مائناریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی نے گجرات گونر کو ایک خط لکھا تھا۔ غنڈہ ایکٹ بل کے خلاف مائناریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات نے ایک مہم شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

author img

By

Published : Oct 8, 2020, 6:03 PM IST

Campaign to be launched against bullying act
گجرات: غنڈہ ایکٹ کے خلاف شروع ہوگی مہم

مائناریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات کے کنوینر مجاہد نفیس نے کہا کہ گجرات غنڈہ اینڈ اینٹی سوشل ایکٹیویٹی (پریونشن) بل 2020 اسمبلی میں منظور کرلیا گیا، جو بل نمبر 22 تھی۔ اس میں غنڈے کی تعریف بہت خطرناک بیان کی گئی ہے کیونکہ اس میں کہا گیا ہے جو لوگ ماحولیات کو بچانے کے لیے کام کریں گے وہ بھی غنڈے کہلائیں گے۔ وہ لوگ جو اپنے مطالبات کے لیے سڑکوں پر احتجاجی مظاہرہ کریں گے وہ بھی غنڈہ کہلائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی غنڈے کے ساتھ ان کے دوستوں اور نزدیکی لوگوں کی جائیداد بھی ضبط کرلی جائیگی۔ یہ پوری طرح سے ملک کے آئین کے خلاف ہے۔

ویڈیو

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بل جیسے ہی منظور ہوا ویسے ہی اس سلسلے میں ہم نے گجرات کے گورنر کو ایک خط لکھا تھا اور اس کو منسوح کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ ہم لوگ آنے والے دنوں میں اس غنڈہ ایکٹ کے خلاف پورے گجرات میں ایک مہم شروع کریں گے۔ ہم حکومت کو مجبور کریں گے کہ اس طرح کے غیر آئینی سرگرمی ہم اپنی ریاست میں نہیں ہونے دیں گے اور اس بل کو منسوخ کرنے کی مکمل کوشش کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.