احمد آباد: گجرات کے اپر پرائمری اسکولوں کو اپنے معمول کے مطابق جاری رکھنے کا فیصلہ ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن کے دفتر نے لیا ہے۔
اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے ریاست کے پرائمری اور اپرپرائمری اسکولز میں آن لائن تعلیم دی جا رہی تھی۔ اب حکومت نے اپر پرائمری اسکولز میں آف لائن کلاسز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس کے بعد یکم ستمبر سے گجرات کی تمام اپر پرائمری یعنی ثانوی اسکولز کا وقت پہلے کی طرح باقاعدہ کیا جائے گا اور اسکولز میں بچوں کو براہ راست تعلیم دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: Mob Attack: دیواس میں بھی اندور جیسا ہجومی تشدد کا واقعہ
ایسے میں اب گجرات حکومت نے جماعت 6 سے 8 کے پرائمری اسکولوں کا آف لائن تعلیم تعلمی کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈائریکٹر آف پرائمری ایجوکیشن کے دفتر سے کی جانب سے جاری سرکلولر کے مطابق ریاست کے تمام اپر پرائمری اسکولوں کو یکم ستمبر سے آف لائن تعلیم شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔