ان امتحان کو ملتوی کرانے کے مطالبے کے ساتھ گجرات نیشنل اسٹوڈنٹ یونین آف انڈیا نے بھی سڑکوں پر اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس تعلق سے این ایس یو آئی کے جنرل سیکریٹری شاہ نواز شیخ نے کہا کہ' حکومت کو پہلے کورونا وائرس سے نمٹنا چاہیے اس کے بعد جے ای ای اور نیٹ کے امتحانات کرانے کے لیے سرگرم عمل ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ' کوروناوائرس کے قہر سے آج پوری دنیا جوجھ رپی ہے، ہر دن کورونا کے چوکانے والے نئے اعداد و شمار سامنے آرہے ہیں ان حالات مین امتحانات لے کر حکومت طلبا کو اور بھی زیادہ مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ' طلبا امتحانات سے نہیں ڈرتے، لیکن اس دوران امتحانات لینا صحیح نہیں ہے۔
ان حالات کے پیش نظر ودھیارتی ستیہ گرہ کے عنوان پر 28 اگست کو این ایس یو آئی کی جانب سے پورے گجرات میں جے ای ای اور نیٹ امتحانات ستمبر میں منعقد کیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جاے گا۔
مزید پڑھیں:
'جے ای ای۔ نیٹ امتحانات کے انعقاد پرسپریم کورٹ میں چیلنج کی اپیل'
طلبہ تنظیم کا کہنا ہے کہ' کورونا وائرس قہر کے دوران جے ای ای اور نیٹ کے امتحانات کو ملتوی کیا جائے اور طلبا کی 6 ماہ فیس معاف کی جائے۔
واضح رہے کہ تمل ناڈو میں بھی اپوزیشن پارٹی 'ڈی ایم کے' کے صدر ایم کے اسٹالن نے مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر چار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے میڈیکل اور انجینیئرنگ میں داخلہ کے لیے ہونے والے جے ای ای۔ نیٹ امتحانات کے انعقاد پر سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی اپیل کی۔