ETV Bharat / city

گجرات میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی - گجرات میں کورونا

گجرات میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 4 ہزار پازیٹیو کیسز درج کیے گئے۔ وہیں، وبا کی وجہ سے اموات میں بھی کمی ہوئی ہے۔

گجرات میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی
گجرات میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی
author img

By

Published : May 23, 2021, 6:22 PM IST

ریاست کے مختلف علاقوں میں کورونا مریضوں کی صحتیابی کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کیا جارہا ہے۔ صحتیابی کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ گجرات میں اب تک کورونا سے 9 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 اموات کی اطلاع ہے جس کے بعد اموات اموات کی کل تعداد 9523 ہو گئی۔ گجرات میں اب تک 695026 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ اسی طرح 24 گھنٹوں کے دوران 8445 افراد کو صحتیاب ہونے کے بعد مختلف اسپتالوں سے ڈسچارج کردیا گیا۔

گجرات میں فی الوقت ایکٹیو مریضوں کی تعداد 80127 ہے جس میں سے صرف 679 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر مریضوں کی حالت مستحکم بنائی گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں احمدآباد میں 692، سورت میں 294، وڈودرا میں 380، گاندھی نگر میں 44، بھاونگر میں 66، بناس کانٹھا میں 113، راجکوٹ میں 169، سریندر نگر میں 47، پاٹن میں 125، امریلی میں 83، جام نگر میں 118، مہسانہ میں 115، کچھ میں 106 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.