ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملے آہستہ آہستہ کم ہوتے نظر آرہے ہیں جبکہ گزشتہ دو ماہ کے بعد پیر کے روز گجرات میں ایک ہزار سے کم نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔
وہیں دوسری جانب کورونا کے انفیکشن سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی کم ہوتی جارہی ہے۔
کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4200 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4262 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں گجرات کورونا وائرس کے 990 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں اب تک کل 239195 پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 224092 ہوگئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1181 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 10841 معاملے ایکٹیو کیسز ہیں۔ ان میں سے 66 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں تو وہیں 10775 افراد کی حالت مستحکم ہے۔ تاہم گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 9293521 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے احمدآباد میں 197، سورت میں 126، بڑودہ میں 93، گاندھی نگر میں 30، بھاؤنگر میں 23، بناس کانٹھا میں 18، راجکوٹ میں 87، سریندر نگر میں 19، پاٹن میں 15، امریلی میں سات، جام نگر میں 16، مہسانہ میں 36، کَچھ میں 31 معاملے درج ہوئے ہیں۔