ETV Bharat / city

اسرائیل-فلسطین جنگ بندی کے بعد احمدآباد میں بھی جشن

author img

By

Published : May 24, 2021, 7:37 PM IST

Updated : May 24, 2021, 7:43 PM IST

اسرائیل اور حماس کے مابین 11 دنوں کی جنگ کے بعد 21 مارچ کو سیز فائر کرنے کا اعلان کیا گیا۔ جنگ بندی کے اعلان سے فلسطینیوں نے راحت کی سانس لی۔ اس جنگ بندی کی خوشی کی جھلک احمدآباد میں بھی دیکھنے کو ملی۔

اسرائیل فلسطین جنگ بندی کے بعد احمدآباد میں بھی جشن کا ماحول

احمدآباد کے گومتی پور علاقے میں واقے جھولتا منارہ کے باہر مصطفیٰ رضا اکیڈمی کی جانب سے بڑی تعداد میں لوگوں نے جنگ بندی پر جشن منایا اور امن و امان قائم رکھنے کی اپیل کی۔

اس تعلق سے مصطفیٰ رضا اکیڈمی کے سیکرٹری اقبال شیخ نے کہا کہ 'ہم نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ہو رہی جنگ کے خاتمہ کا جشن احمدآباد میں منایا'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'جس طرح سے بھارت اور فلسطین کے تعلقات ہمیشہ سے استوار رہے ہیں، اسے قائم رکھتے ہوئے بھارت نے اسرائیل سے جنگ روکنے بات کہی تھی'۔

ساتھ فلسطین پر جو حملہ ہوا اس پر دنیا نے اسرائیل کی مذمت کی اور اسرائیل کو ظلم ستم بند کرنے کی بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ 'مسلسل 11 دنوں سے جاری جنگ کے بعد اب سیز فائر کا اعلان کیا گیا ہے، اس سیز فائر کے اعلان کے بعد ہم یہاں جشن منا رہے ہیں اور حکومت کی جانب سے اختیار کیے گئے موقف پر ہم حکومت ہند کے شکر گزار ہیں'۔

Last Updated : May 24, 2021, 7:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.