آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسدالدین اویسی ایک بار پھر گجرات اسمبلی انتخابات 2022 کے پیش نظر کے دورے پر پہنچے ہیں۔ یہاں پہنچنے کے بعد وہ کارکنان کے ساتھ سیدھے ہوٹل میں چلے گئے۔
اویسی کے گجرات دورے کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے احمدآباد کے صدر شمشاد پٹھان نے کہا کہ اسدالدین اویسی احمدآباد ایئر پورٹ پر پہنچے ہیں۔ جس کے بعد وہ احمدآباد سینٹرل جیل پہنچ کر سابق رکن پارلیمان عتیق احمد سے ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد احمدآباد سینٹرل جیل جائیں گے۔
سینٹرل جیل سے ہوٹل لیمن ٹری جائیں گے۔ جہاں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
اس کے بعد حضرت شاہ عالم سرکار درگاہ کی زیارت کریں گے۔ وہاں سے گجرات ٹوڈے پریس سے ملاقات کریں گے، ٹاگور ہال میں پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ جہاں سے وہ ہوٹل کے لیے روانہ ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق رکن پارلیمان عتیق احمد اور ان کی اہلیہ اے آئی ایم آئی ایم میں شامل
اویسی نے مودی کو چیلنج کیا، کہا ہمت ہے تو طالبان کو دہشت گرد قرار دیں
21 ستمبر کو وہ احمدآباد سے روانہ ہوکر اونگ آباد پہنچیں گے۔ کچھ دن قبل اسد الدین اویسی کی موجودگی میں سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کی اہلیہ نے اے آئی ایم آئی ایم پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔