گجرات کی مشہور درگاہ بھڑیاد پیر محمود شاہ بخاری Bhadiyad Pir Mehmood Shah Bukhari کمیٹی کے اراکین نے گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل اور ریاستی وزیر داخلہ ہرش سانگھوی سے ملاقات کر کے انہیں بھڑیاد درگاہ میں ہونے والے عرس پر مدعو کیا۔
کورونا وبا کی وجہ سے گذشتہ دو سالوں سے گجرات کی مشہور درگاہ بھڑیاد پیر محمود شاہ بخاری کا عرس سادگی سے منایا گیا اور عقیدت مندوں کو درگاہ میں نہ آنے کی اپیل کی گئی تھی۔
آئندہ برس 2022 کے فروری میں پیر محمود شاہ بخاری کا عرس ہونے والا ہے، اس سلسلے میں درگاہ کے سجادہ نشین بابا میاں اور کمیٹی کے اراکین نے وزیر اعلی گجرات اور وزیر داخلہ گجرات سے ملاقات کی۔
- مزید پڑھیں: بھڑیاد پیر محمود شاہ بخاری درگاہ کمیٹی کی اپیل
اس تعلق سے ایک پریس نوٹ میں بھڑیاد درگاہ کے سجادہ نشین بابا میاں نے بتایا کہ سنہ 2022 کی فروری 11 تا 14 تک بھڑیاد پیر محمود شاہ بخاری کا عرس منعقد کیا جائے گا اس سلسلے میں گجرات کے وزیراعلی بھوپیندر پٹیل و وزیر داخلہ کو ہرش سانگھوی کو عرس کے موقع پر مدعو کیا گیا ہے۔
اس موقع پر کمیٹی کی جانب سے وزیر اعلی اور وزیر داخلہ گجرات کی شال پوشی بھی کی گئی انہوں نے عرس میں شامل ہونے کی یقین دہانی بھی کرائی۔