ETV Bharat / city

احمد آباد: وقف بورڈ کی زمین پر مندر تعمیر کرنے کا الزام - درگاہ کا مقام تاریخی ہونے کے علاوہ سیاحوں کے لیے سیر و تفریح کا پسندیدہ مقام

ریاست گجرات ضلع کھیڑا کے محمود آباد کے روضۃ روزی درگاہ احاطے میں مندر کی تعمیر کو سنی یوتھ ونگ نے غیر قانونی بتاتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کی ہے۔

Allegation of a temple construction on Waqf Board land

author img

By

Published : Jul 20, 2020, 9:22 PM IST

خبروں کے مطابق احمدآباد سے متصل ضلع کھیڑا کے محمود آباد علاقہ میں واقع روضۃ روزی نامی تاریخی درگاہ کے احاطے میں مندر کی تعمیر کے تعلق سے سنی یوتھ ونگ کا کہنا ہے کہ 'وہاں مندر کی تعمیر کرنا غیر قانونی ہے، کیونکہ درگاہ کے آس پاس کی زمینیں گجرات وقف بورڈ میں رجسٹر ہے۔ مزید یہ مقام محکمہ آثار قدیمہ کے اندر آتا ہے جس کے تحت یہاں تعمیری کام کرنا غیر قانونی ہے۔'

ویڈیو

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے گجرات سنی یوتھ ونگ کے صدر رفیق نوری نے کہا کہ 'انہوں نے اس سلسلے میں محمود آباد پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے اور محکمہ آثار قدیمہ بڑودہ کو بھی خط بھیجا ہے'۔

Allegation of a temple construction on Waqf Board land
مندر کی تعمیر کو سنی یوتھ ونگ نے غیر قانونی بتاتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کی ہے

خیال رہے کہ روضہ روزی درگاہ ایک وقت تک ہندو مسلم برادری میں عقیدت کا مقام ہوا کرتا تھا، جہاں دونوں مذاہب کے عقیدت مند اپنی مراد مانگنے آتے تھے۔ مزید درگاہ کا مقام تاریخی ہونے کے علاوہ سیاحوں کے لیے سیر و تفریح کا پسندیدہ مقام بھی ہوا کرتا تھا جسے دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں سیاح بھی پہنچتے تھے۔

لیکن گذشتہ کئی ماہ سے درگاہ کے قریب مندر کی تعمیر کی خبر سے دونوں سماج کے درمیان بھائی چارہ کو نقصان پہنچا ہے حالانکہ پوری طرح مند تعمیر نہیں کی گئی ہے لیکن مندر کا سنگ بنیاد رکھا جا چکا ہے۔

سنی مسلم یوتھ ونگ کا کہنا ہے کہ 'وہ اس سلسلے میں قانونی کارروائی کریں گے'۔

سنی مسلم یوتھ ونگ کے صدر محمد رفیق نوری نے کہا کہ 'روضۃ روزی کے قریب بنائی جا رہی مندر کے خلاف ہم نے وہاں کے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے اور گجرات وقف بورڈ اور آثار قدیمہ کو بھی معلومات فراہم کی ہے لیکن اب تک مندر کے تعمیری کام پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.