دہلی سول ڈیفنس میں تعینات خاتون اہلکار کے ساتھ جنسی زیادتی اور اس کے بے رحمانہ قتل پر عوام میں غم و غصہ دیکھا جارہا ہے۔ ایسے میں احمدآباد کی مسلم خواتین نے بھی اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سرپر کالی پٹی باندھ کر اور پلے کارڈر لےکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس تعلق سے احتجاج کرنے والی نسیم بانو نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کے ساتھ جو ہوا وہ ناقابل برداشت ہے۔ متاثرہ کے قاتلوں کو سزا ملے اور اس کے اہل خانہ کو انصاف ملے اس کے لیے آج احمدآباد کی خواتین سڑکوں پر اتری ہیں۔'
- مزید پڑھیں: دہلی جنسی زیادتی معاملہ پر سابق سول ڈیفنس اہلکار سے خصوصی بات چیت
- جے پور: دہلی جنسی زیادتی معاملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
وہیں سماجی کارکن نور جہاں دیوان نے کہا کہ گجرات میں احتجاج کرنے کی اجازت نہیں مل رہی اس لیے فی الحال کچھ خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں جنسی زیادتی کے معاملے نہ ہوں۔ متاثرہ کے قاتلوں کو سزا دی جائے اور متاثرہ کو انصاف ملے۔ اگر حکومت متاثرہ کے قاتلوں کو سزا نہیں دیتی تو ہم آئندہ اس سے بھی بڑا احتجاج کریں گے۔'