گجرات کی سماجی تنظیم الپ سنکھیک ادھیکار منچ کے کنوینر شمشاد خان پٹھان کے مطابق چند روز قبل احمدآباد کی مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی کو ایک میمورنڈم دیا گیا تھا۔
اس میمورنڈم میں اقلیتوں، پسماندہ طبقات، خواتین کے تحفظ سمیت کئی اہم مسائل پر غور کرنے کی گزارش کی گئی تھی۔