ETV Bharat / city

گجرات: راجیہ سبھا انتخابات سے قبل کانگریس کو دھچکا

گجرات راجیہ سبھا انتخابات کی نئی تاریخوں کا اعلان ہونے کے بعد ایک بار پھر گجرات کے اراکین اسمبلی نے استعفیٰ دینا شروع کر دیا ہے۔

گجرات؛ راجیہ سبھا انتخابات سے قبل کانگریس کو جھٹکا

author img

By

Published : Jun 4, 2020, 2:58 PM IST

ریاست گجرات میں کرجن کے رکن اسمبلی (ایم ایل اے) اکشے پٹیل نے کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دیے دیا ہے، اکشے پٹیل کچھ عرصے سے مبینہ طور پر کانگریس کی قیادت سے ناراض تھے اور استعفے کی خبر آنے کے بعد اکشے پٹیل نے اپنا موبائل بند کر دیا ہے۔

اکشے پٹیل کے بعد کانگریس کے مزید پانچ اراکین کے کانگریس پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اکشے پٹیل کے بعد کانگریس پارٹی سے وابستہ کپراڈا کے ایم ایل اے جیتو چودھری، ڈھسرا کے ایم ایل اے کانتی سوڈا پرمار، پاٹن کے ایم ایل اے کرٹ پٹیل، پالن پور کے ایم ایل اے مہیش پٹیل اور بھلاڑا کے ایم ایل اے انل جوشی ممکنہ طور عنقریب علیحدہ ہو سکتے ہیں۔

پریش دھانانی کا ٹویٹ
پریش دھانانی کا ٹویٹ

ان تمام باتوں کی اٹکلوں کے درمیان اپوزیشن لیڈر پریش دھانانی نے ایک ٹویٹ کر کے بی جے پی پر نشانہ سادھا ہے، پریش دھانانی کے ٹویٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ کانگریس بالواسطہ طور پر ٹوٹ رہی ہے۔

پریش دھانانی نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’’اب کمل کی کمائی سے شروع کر دی گئی ہے ایم ایل ایز کو خریدنے کی دکان؟ #گجرات بچاؤ ابھیان۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.