ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں پھر اضافہ نظر آرہا ہے۔ گزشتہ کئی ہفتوں کے بعد پیر کے روز سے گجرات میں 810 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی کم ہوتی جارہی ہے۔ وہیں کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4400 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4424 ہوگئی ہے۔
وہیں دوسری جانب گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک کے 810 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں اب تک پازیٹیو معاملے سامنے آتے جارہے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا صحتیاب ہو کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 269361 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 586 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 4422 معاملے ایکٹیو ہے، ان میں سے 54 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، وہیں 4268 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے احمدآباد میں 163، سورت میں 217، وروڈرا میں 95، گاندھی نگر میں آٹھ، بھاؤنگر میں چار، بناس کانٹھا میں تین، راجکوٹ میں 61، سریندر نگر میں ایک، پاٹن میں 10، امریلی میں پانچ، جام نگر میں چھ، مہسانہ میں 18 اور کَچھ میں سار معاملے درج ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ گجرات میں کورونا وائرس کے کیسز میں رفتہ رفتہ کمی واقع ہوتی نظر آرہی ہے اور اس مہلک وبأ سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی کمی آرہی ہے جبکہ آج کیسز میں کچھ اضافہ ہوا ہے۔