ETV Bharat / city

گجرات میں کورونا وائرس کے 1175 نئے معاملے

ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے ایک دن میں اب تک کے سب سے زیادہ 1175 نئے معاملے سامنے آئے۔ 24 گھنٹوں کے دوران 11 افراد ہلاک ہوئے۔ کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4171 ہوگئی۔

1175 new cases of corona virus in Gujarat
گجرات میں کورونا وائرس کے 1175 نئے معاملے
author img

By

Published : Dec 14, 2020, 10:41 AM IST

کورونا وائرس کے تازہ معاملے جس طرح ملک بھر میں سامنے آرہے ہیں۔ وہیں ریاست گجرات میں بھی کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے۔ تاہم اس کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گجرات میں کورونا وائرس سے جہاں کل تک 4160 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے تھے۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4171 پر پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جب سب سے زیادہ 1175 نئے معاملے سامنے آئے تو محکمۂ صحت کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

گجرات میں اب تک کل 227683 پازیٹیو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا سے صحتیاب ہو کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 210214 پر پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1347 افراد کو اسپتال سے چھٹی دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فی الحال گجرات میں 13298 معاملے فعال ہیں۔ ان میں سے 65 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ 13233 افراد کی حالت مستحکم ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 8669576 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ گجرات کے محکمۂ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے احمدآباد میں 239، سورت میں 148، بڑودہ میں 112، گاندھی نگر میں 35، بھاؤنگر میں 17، بناس کانٹھا میں 20، راج کوٹ میں 99، سریندر نگر میں 19، پاٹن میں 25، امریلی میں 29، جام نگر میں28، مہسانہ میں 51، جب کہ کَچھ میں 28 معاملے درج ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.