ETV Bharat / city

آگرہ میں کورونا کے 33 نئے کیسز - آگرہ میں کورونا

ہفتہ کے روز آگرہ میں مزید 33 نئے کورونا مثبت کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد ضلع میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 533 ہوگئی ہے۔

33 new corona positive case in agra
آگرہ میں کورونا کے 33 نئے کیسز
author img

By

Published : May 3, 2020, 7:53 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع آگرہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے ریڈ زون میں رکھا گیا ہے۔ ہفتہ کی صبح سے رات 9 بجے تک کورونا کے 33 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد ضلع میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 533 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ یوگی کے بھیجے گئے نوڈل آفیسر آلوک کمار اور اے ڈی جی اجے آنند کی حکمت عملی اب بھی کورونا انفیکشن کو روکنے میں ناکام ہے۔

آگرہ میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ضلع میں سبزی اور پھل بیچنے والے، جونیئر ڈاکٹروں، میڈیکل عملہ، منشیات فروشوں، پولیس اہلکاروں، ہوم گارڈز ، مریضوں تمام قسم کے افراد سب کورونا سے متاثر ہیں۔

جس سے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ آگرہ میں ایک کورونا چین بن چکا ہے جس کو توڑنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت ابھی تک موثر حکمت عملی تیار نہیں کرسکی ہے۔

جمعہ کی رات دس بجے تک ضلع میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 500 تھی۔ یہ تعداد ہفتہ کی صبح 526 ہوگئی جس میں 26 نئے کورونا متاثر ہوئے ہیں۔ پھر ہفتے کی رات نو بجے تک کورونا کے مزید سات مثبت کیسز سامنے آئے اور مریضوں کی تعداد 533 ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.