نئی دہلی: تیار شدہ مصنوعات، ایندھن اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں نرمی کی وجہ سے نومبر میں تھوک قیمتوں پر مبنی افراط زر 5.85 فیصد کے ساتھ 21 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی جو نومبر 2021 میں 14.87 فیصد تھا۔ ول سیل پرائس انڈیکس (WPI) پر مبنی افراط زر 19 ماہ تک دوہرے ہندسوں میں رہنے کے بعد اکتوبر میں کم ہوکر 8.39 فیصد پر پہنچ گئی تھی۔ Wholesale inflation hits 21-month low in November
تجارت اور صنعت کی وزارت نے بدھ کے روز کہاکہ "نومبر 2022 میں مہنگائی کی شرح میں کمی بنیادی طور پر کھانے پینے کی اشیاء، بنیادی دھاتوں، ٹیکسٹائل، کیمیکل اور کیمیکل مصنوعات، کاغذ اور اس کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ہے۔"
نومبر 2022 سے پہلے تھوک افراط زر کی کم ترین سطح فروری 2021 میں تھی جب WPI افراط زر 4.83 فیصد پر درج کی گئی تھی۔ نومبر میں اشیائے خوردونوش کی افراط زر 1.07 فیصد رہی، جو کہ پچھلے مہینے میں 8.33 فیصد تھی۔ زیر نظر مہینے میں سبزیوں کی قیمتیں منفی 20.08 فیصد پر آگئیں جو اکتوبر میں 17.61 فیصد تھیں۔ نومبر میں ایندھن اور بجلی کی مہنگائی 17.35 فیصد رہی، تیار شدہ مصنوعات کی افراط زر 3.59 فیصد رہی۔
ریزرو بینک آف انڈیا مالیاتی پالیسی بنانے میں بنیادی طور پر خوردہ افراط زر کو مدنظر رکھتا ہے۔ حال ہی میں جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ خوردہ افراط زر 11 مہینوں میں پہلی بار، نومبر 2022 میں ریزرو بینک کی چھ فیصد کی قابل برداشت سطح سے نیچے رہا ہے۔
مزید پڑھیں: