نئی دہلی: مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مرکزی حکومت نے پانچ ماہ قبل اناج کی برآمدات پابندی عائد کردی تھی، جس کی وجہ سے گندم کی برآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم رواں برس بھارت کی گندم کی برآمدات میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 10 فیصد معمولی اضافہ بھی دیکھا گیا ہے۔ Wheat Exports Declined After Ban
وزارت خوراک اور صارفین کے امور کے اعداد و شمار کے مطابق، ملک نے 15 مئی سے 30 ستمبر کے درمیان 24.08 لاکھ میٹرک ٹن (LMT) گندم برآمد کی ہے۔ یہ 1 اپریل 2021 سے 14 مئی 2021 کے درمیان برآمد کی گئی 21.83 LMT گندم سے 10.3 فیصد زیادہ ہے۔
رواں برس مئی میں بھارت نے گھریلو مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے گندم کی برآمد پر پابندی لگا دی تھی۔ ستمبر میں اس نے ٹوٹے ہوئے چاول کی برآمد پر بھی پابندی لگا دی تھی اور موجودہ خریف سیزن میں دھان کے رقبے میں کمی کے درمیان گھریلو ضروریات کو پورا کرنے کے لیے غیر باسمتی چاول پر 20 فیصد ایکسپورٹ ڈیوٹی عائد کر دی تھی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا تھا کہ گندم کی برآمد پر پابندی فوڈ سیکیورٹی خدشات کے باعث لگائی گئی ہے۔ حال ہی میں بھارت نے ڈبلیو ٹی او کی میٹنگ میں گندم اور چاول کی برآمدات پر پابندی کے اپنے فیصلے کو درست قرار دیا تھا، جب کہ کئی ممالک نے خدشات کا اظہار کیا تھا کہ بھارت کے اس فیصلے کا خاص طور پر افریقہ سے درآمد کرنے والے ممالک پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: