ETV Bharat / business

Union Budget 2023 عام بجٹ نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں پیش کیے جانے کا امکان - Budget might presented new Parliament building

اس بار پارلیمانی بجٹ اجلاس نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن عام بجٹ نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں پیش کر سکتی ہیں۔ اس کے لیے تیاریاں زور و شور سے کی جا رہی ہیں۔ Union Budget 2023 might be presented in new Parliament building

Union Budget 2023 might be presented in new Parliament building
عام بجٹ نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں پیش کیے جانے کا امکان
author img

By

Published : Jan 20, 2023, 10:30 AM IST

نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن یکم فروری کو مالی برس 2023۔24 کے لیے مرکزی بجٹ کو پارلیمنٹ کے نئے ہاؤس میں پیش کرسکتی ہیں۔ مرکزی بجٹ پیش کرنے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی تعمیر کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور توقع ہے کہ جنوری کے آخر تک یہ تیار ہو جائے گا۔ اس لیے نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے آئندہ بجٹ اجلاس کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

جب کہ اس پر حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے، لوک سبھا سکریٹریٹ نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کے لیے مختلف پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ کے لیے نئے شناختی کارڈ بنانا شروع کر دیے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ بجٹ اجلاس 31 جنوری کو شروع ہوگا اور 14 فروری سے 12 مارچ کے درمیان وقفے کے ساتھ 6 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ روایت کے مطابق 31 جنوری کو بجٹ اجلاس کے پہلے دن صدر دروپدی مرمو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گی۔ یکم فروری کو سیتا رمن مالی برس 2023-24 کا بجٹ پیش کریں گی۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کی نئی عمارت میں صدر کا خطاب اور مرکزی بجٹ دونوں رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ضرورت پڑنے پر نئے ایوان کے بقیہ دنوں کی کارروائی پرانے پارلیمنٹ ہاؤس میں چلائی جا سکتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ موجودہ اور نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے درمیان لگائی گئی باڑ کو ہٹا دیا گیا ہے۔ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی بیرونی سجاوٹ کا کام شروع ہو گیا ہے، اگر کوئی تکنیکی خرابی نہ ہوئی تو اس بار نئے پارلیمنٹ ہاؤس سے بجٹ اجلاس شروع کیا جا سکتا ہے۔ اگر کسی فنی خرابی کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہوسکا تو بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں کرانے کی کوشش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.