ETV Bharat / business

Nifty All Time High شیئر مارکیٹ نے تاریخ رقم کی، نفٹی نے پہلی بار 20,000 کا ہندسہ عبور کیا

اسٹاک مارکیٹ نے رواں ہفتے کے پہلے کاروباری دن تاریخ رقم کردی۔ آج پہلی بار نفٹی نے 20,000 کا ہندسہ عبور کیا ہے۔

شیئر مارکیٹ نے تاریخ رقم کی
شیئر مارکیٹ نے تاریخ رقم کی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2023, 4:50 PM IST

مبئی: اس ہفتے کا پہلا کاروباری دن اسٹاک مارکیٹ کے لیے تاریخی رہا۔ آج پیر کو پہلی بار نفٹی نے 20,000 کا ہندسہ عبور کیا ہے۔ نفٹی نے یہ سنگ میل اڈانی گروپ کے حصص اور بینکنگ حصص میں خریداری کی وجہ سے حاصل کیا ہے۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) انڈیکس نفٹی 0.94 فیصد یا 186.15 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 20.006.10 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ اس کے ساتھ ہی سینسیکس بھی 67000 کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب رہا۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) انڈیکس سینسیکس 0.83 فیصد یا 551.02 پوائنٹس کے اضافے سے 67,149.63 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

ہم آپ کو بتاتے ہیں، آج صبح نفٹی نے 19,890.00 پوائنٹس کے ساتھ شروعات کی تھی اور ٹریڈنگ کے دوران یہ 20,008.15 پوائنٹس کی 52 ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ یہ پہلا موقع ہے جب نفٹی نے اس سطح کو عبور کیا ہے۔ نفٹی نے 36 سیشنز میں یہ ریکارڈ سطح حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ نفٹی نے اپنی اب تک کی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے اور مارچ 2023 سے اس میں 15 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت ڈیجیٹل معیشت کو اپنانے میں دنیا کی قیادت کرسکتا ہے

آج کے کاروباری دن میں میڈیا سیکٹر کے علاوہ مجموعی سیکٹر کی کمپنیوں میں تیزی رہی۔ خاص طور پر سب سے زیادہ خرید بینکنگ اسٹاکس میں دیکھی گئی۔ اس کے علاوہ ہیلتھ کیئر، فارما، انرجی، آئی ٹی، آٹو، ایف ایم سی جی، میٹلز جیسے شعبوں کے حصص بھی سبز نشان پر بند ہوئے۔ نفٹی کی ٹاپ 50 کمپنیوں کے حصص میں سے 45 حصص بڑھے جبکہ صرف 5 حصص گر کر بند ہوئے۔ اسی وقت، سینسیکس کے ٹاپ 30 اسٹاکس میں سے 28 سٹاک فائدہ کے ساتھ بند ہوئے جبکہ دو نقصان کے ساتھ بند ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.