ETV Bharat / business

FM Sitharaman On Economy بھارتی معیشت کی بنیاد مضبوط ہے، سیتا رمن - بھارتی معیشت کی بنیاد مضبوط ہے، سیتا رمن

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بدھ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ کووڈ وبا کے بعد ہندوستانی معیشت کی بنیاد مضبوط ہوئی ہے اور ہندوستان اس وقت دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے۔FM Sitharaman On Economy

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 21, 2022, 5:34 PM IST

نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بدھ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ کووڈ وبا کے بعد ہندوستانی معیشت کی بنیاد مضبوط ہوئی ہے اور ہندوستان اس وقت دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے۔ ایوان میں تخصیص (نمبر-5) بل 2022 اور اختصاص (نمبر-4) بل 2022 پر دو روزہ بحث کا جواب دیتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ ہندوستان دنیا میں ایک ابھرتا ہوا ستارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اخراجات کے ساتھ نجی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے آئی سی آر اے کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ توانائی، ڈیجیٹلائزیشن، سیمنٹ، میٹل، آٹو موبائل، فارما اور ٹیکسٹائل سمیت تقریباً ہر شعبے میں نجی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔FM Sitharaman On Economy

انہوں نے کہا کہ کھاد سمیت مختلف شعبوں کی سبسڈی کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریوڑی اور سبسڈی میں فرق ہے۔ سبسڈی کے لیے بجٹ کا انتظام ہے۔ بحث کے دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ بے روزگاری کی شرح بتدریج کم ہو رہی ہے۔ ستمبر میں ای پی ایف او کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں روزگار میں 46 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ جولائی سے ستمبر 2022 تک بے روزگاری کی شرح 7.2 فیصد رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 8.2 فیصد تھی۔

بینک کے مجموعی نان پرفارمنگ اثاثوں میں کمی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مارچ 2022 میں 5.9 فیصد کی چھ سال کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔ برآمدات مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت کساد بازاری کی زد میں ہے۔ اس کے بعد ایوان نے ان بلوں کو صوتی ووٹ سے منظور کر کے لوک سبھا کو واپس کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: رواں مالی برس بھارتی معیشت 6.8 سے 7 فیصد شرح نمو کے ساتھ ترقی کرے گی، چیف اکنامک ایڈوائزر

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.