ممبئی: عالمی مارکیٹ کی تیزی سے پرجوش سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پرآئی ٹی اور ٹیک سمیت تقریباً تمام گروپس میں زبردست خریداری کی بدولت آج دونوں بینچ مارک انڈیکس سینسیکس اور نفٹی میں ایک فیصد سے زیادہ کی تیزی رہی۔ بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 751.18 پوائنٹس یعنی 1.25 فیصد چھلانگ لگا کر 60 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کے پار60651.55 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 207.70 پوائنٹس یعنی 1.16 فیصد اچھل کر 18067.15 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ Stock Market rally in early trade
کاروبار کے آغاز میں، سینسیکس 247 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 60147.07 پوائنٹس پر کھلا اور مضبوط خریداری کی بنیاد پر دوپہر تک 60889.41 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم، فروخت کے دباؤ میں یہ 60109.94 پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی رہا۔ اسی طرح نفٹی بھی 93 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17952.55 پوائنٹس پر کھلا اور سیشن کے دوران 18141.40 پوائنٹس کی بلندی جبکہ 17936.15 پوائنٹس کی نچلی سطح پربھی رہا۔
یہ بھی پڑھیں: Sensex Open Marginally Higher اسٹاک مارکیٹ میں معمولی اضافہ کے ساتھ کاروبار کا آغاز
یو این آئی