ETV Bharat / business

CAIT over Retail Business in India: خوردہ کاروبار میں چھوٹے برانڈز ضروریات کو پورا کر رہے ہیں، کیٹ - small brands catering to the needs of India

کیٹ کے قومی جنرل سکریٹری کے مطابق چھوٹے اور مقامی برانڈز صارفین میں زیادہ مقبول ہیں اور انہیں ملک کی اکثریتی آبادی خریدتی ہے اور وہ بھی ایسی حالت میں جب کچھ غیر ملکی ای کامرس کمپنیوں کے ذریعہ لاگت سے بھی کم قیمت پر سامان بیچنا اور بھاری چھوٹ دینا شامل ہے۔ Small Brands Play a Big Role in Retail

small-brands-play-a-big-role-in-retail-business-says-cait
خوردہ کاروبار میں چھوٹے برانڈز ضروریات کو پورا کر رہے ہیں: کیٹ
author img

By

Published : Apr 18, 2022, 4:49 PM IST

کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز CAIT کے تحقیقی سیکشن کیٹ ریسرچ اینڈ ٹریڈ ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے ایک حالیہ سروے کے مطابق تقریباً 3000 کارپوریٹ برانڈز بھارت کی تقریباً 20 فیصد آبادی کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں، جب کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں 30 ہزار سے زیادہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے برانڈز ملک کے باقی 80 فیصد لوگوں کی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں۔ Small Brands Play a Big Role in Retail

یہ سروے اشیائے خوردونوش، تیل، گروسری آئٹمز، ذاتی کاسمیٹکس، اندرونی ملبوسات، ریڈی میڈ ملبوسات، خوبصورتی اور جسمانی نگہداشت کی مصنوعات، جوتے، کھلونے، تعلیمی کھیلوں اور صحت کی دیکھ بھال جیسے تجارت کے شعبوں میں کیا گیا۔

سی اے آئی ٹی نے ریلیز میں کہا کہ یہ ایک غلط فہمی ہے کہ بڑے کارپوریٹ گھرانوں کے تقریباً 3000 بڑے برانڈز خاص طور پر ایف ایم سی جی سیکٹر کنزیومر گڈز اور کاسمیٹکس وغیرہ شعبے میں ملک کے لوگوں کی ضروریات کو پوراکررہے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ملک کے ہرحصے میں پھیلے 30 ہزار سے زیادہ چھوٹے اور درمیانے لیکن علاقائی سطح کے برانڈز بھارت کے لوگوں کی مانگ کو پوراکررہے ہیں۔

کیٹ کے قومی صدر بی سی بھارتی اور قومی جنرل سکریٹری پروین کھنڈیلوال نے کہا کہ یہ اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ چھوٹے اور مقامی برانڈز صارفین میں زیادہ مقبول ہیں اور انہیں ملک کی اکثریتی آبادی خریدتی ہے اور وہ بھی ایسی حالت میں جب کچھ غیر ملکی ای کامرس کمپنیوں کے ذریعہ لاگت سے بھی کم قیمت پر سامان بیچنا اور بھاری چھوٹ دیناشامل ہے اور وہیں کچھ ایف ایم سی جی کمپنیوں نے ڈسٹری بیوٹرز کے نیٹ ورک کودرکنار کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نان کارپوریٹ سیکٹر کو ضروری سپورٹ پالیسیاں دیتی ہے اور ای کامرس کمپنیوں کو پالیسی اور قانون کی پوری پاسداری کراتی ہے، تو ملک کی خوردہ تجارت وزیر اعظم نریندر مودی کے میک ان انڈیا اور خود کفیل بھارت کوپورا کرنے کے قابل ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.