ممبئی: امریکہ میں قرض کی حد کے معاہدے کی امید میں عالمی مارکیٹ میں تیزی سے پرجوش سرمایہ کاروں کی جانب سے مقامی سطح پر آئی ٹی، ٹیک، یوٹیلٹیز، آٹو اور بینکنگ سمیت 11 گروپوں میں ہوئی خریداری کی بدولت اسٹاک مارکیٹ آج گزشتہ تین دنوں کی مسلسل گراوٹ سے اوپر اٹھ کر تیزی کے ساتھ بند ہوا۔ بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 297.94 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 61729.68 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کانفٹی 73.45 پوائنٹس کے اضافے سے 18203.40 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس دوران بی ایس ای کا مڈکیپ بھی 0.01 فیصد گر کر 26152.27 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.16 فیصد گر کر 29748.14 پوائنٹس پررہا۔
اس دوران بی ایس ای میں کل 3595 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 1818 میں فروخت، 1629 خریداری اور 148 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 30 کمپنیاں تیزی جبکہ باقی 20 میں کمی ہوئی۔ بی ایس ای کے 11 گروپس تیزی پر رہے۔ اس دوران آئی ٹی 1.40، ٹیک کموڈٹیز 0.31، سی ڈی 0.22، ایف ایم سی جی 0.06، فنانشل سروسز 0.25، یوٹیلٹیز 0.52، آٹو، بینکنگ 0.56، پاور 0.27، ریئلٹی 0.79 اور ٹیک گروپ کے حصص میں 1.24 فیصد اضافہ ہوا۔ عالمی سطح پر، زیادہ تر مارکیٹیں تیزی پر رہے۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.44، جرمنی کا ڈیکس 0.62، جاپان کا نکئی 0.77 اور جنوبی کوریا کاکوسپی 0.89 فیصد کی بڑھت پر رہا۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.40 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.42 فیصد گر گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Stock Market Ends Lower اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ
یو این آئی