ممبئی: اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے پہلے روز تیزی درج کی گئی، آج کاروبار کا آغاز سبز نشانات کے ساتھ ہوا۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 350 پوائنٹس بڑھ کر 57,919 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 84.95 پوائنٹس بڑھ کر 17،250.20 پر کھلا۔ Sensex rises 350 pts, Nifty above 17,250
مڈ کیپ اور اسمال کیپ میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ بی ایس ای کامڈ کیپ انڈیکس 127.99 پوائنٹس بڑھ کر 24,178.89 پوائنٹس اور اسمال کیپ انڈیکس 155.46 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 27,211.84 پر کھلا۔ Stock Market Opened Higher
قابل ذکر ہے کہ جمعہ کو بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 712.46 پوائنٹس چڑھ کر29 اپریل کی بلندترین سطح 57 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کے پار 57570.25 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 228.65 پوائنٹس کے اضافے سے 17 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے اوپر 17158.25 پوائنٹس پر رہا۔
مزید پڑھیں:
یواین آئی