ممبئی: اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو گراوٹ کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 215.6 پوائنٹس گر کر 59504.14 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 49.9 پوائنٹس کے دباؤ کے ساتھ 17766.35 پوائنٹس پر کھلا۔ Stock Market Open Lower
اس دوران اسٹاک مارکیٹ میں مڈ کیپ اور اسمال کیپ میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ انڈیکس 2.2 پوائنٹ بڑھ کر 25942.30 پر اور اسمال کیپ انڈیکس 13 پوائنٹس کے اچھال کے ساتھ 29455.79 پوائنٹس پر کھلا۔
یہ بھی پڑھیں: Sensex Nifty end Marginally Lower سینسیکس اور نفٹی میں معمولی گراوٹ
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز بی ایس ای کا تیس حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 578.51 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 59719.74 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 194 پوائنٹس کی اچھل کر 17816.25 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
یو این آئی