ETV Bharat / business

Sensex , Nifty End Higher سینسیکس نفٹی پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر

چھوٹی اور درمیانے کمپنیوں میں بھی خرید میں مضبوط رہیں، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 0.47 فیصد بڑھ کر 26324.60 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.49 فیصد چڑھ کر 29761.84 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ Sensex & Nifty End Higher

Sensex & Nifty End Higher
سینسیکس نفٹی پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر
author img

By

Published : May 15, 2023, 9:46 PM IST

ممبئی: عالمی بازار سے مثبت اشارے ملنے کے ساتھ ساتھ گھریلو سطح پر زیادہ تر کمپنیوں میں خرید و فروخت کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کا رجحان برقرار رہا اور اس دوران سینسیکس اور نفٹی پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے میں کامیاب رہا۔ بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 317.81 پوائنٹس چھلانگ لگا کر 62345.71 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جو گزشتہ برس 14 دسمبر کو 62677.91 پوائنٹس کے بعد سے بلند ترین سطح ہے۔ نفٹی 84.05 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 18398.85 پر بند ہوا۔

بی ایس ای میں ریئلٹی سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا تھا، جس میں 4.32 فیصد اضافہ ہوا۔ اس مدت کے دوران ایف ایم سی جی میں 1.09 فیصد، آٹو میں 0.63 فیصد، آئی ٹی میں 0.63 فیصد اور ٹیک میں 0.58 فیصد اضافہ ہوا۔ گراوٹ میں رہنے والی کمپنیوں میں پاور 0.72 فیصد، کموڈٹی 0.07 فیصد، یوٹیلٹیز 0.57 فیصد اور آئل اینڈ گیس 0.01 فیصد شامل ہیں۔ بی ایس ای میں شامل کمپنیوں میں سے 3821 کمپنیوں کا لین دین ہوا جن میں سے 1856 سبز نشان میں اور 1802 سرخ نشان میں جبکہ 163 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

عالمی سطح پر زیادہ تر اہم انڈیکس سبز رنگ میں رہے۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.46 فیصد، جرمنی کا ڈیکس 0.22 فیصد، جاپان کا نکئی 0.46 فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ1.75 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 1.17 فیصد بڑھ گیا۔

مزید پڑھیں:

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.