ETV Bharat / business

S Jaishankar Meets Saudi Crown Prince جے شنکر نے سعودی ولی عہد کو وزیر اعظم مودی کا خط سونپا - جے شنکر کی محمد بن سلمان سے ملاقات

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے سعودی عرب کے اپنے پہلے سرکاری دورے کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور انہیں وزیر اعظم مودی کا خط سونپا۔ S Jaishankar Meets Saudi Crown Prince, Hands Over PM Modi's Written Message

S Jaishankar Meets Saudi Crown Prince, Hands Over PM Modi's Written Message
جے شنکر نے سعودی ولی عہد کو وزیر اعظم مودی کا خط سونپا
author img

By

Published : Sep 12, 2022, 1:05 PM IST

جدہ: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور انہیں وزیر اعظم نریندر مودی کا تحریر کردہ پیغام سونپا۔ اس دوران انہوں نے دو طرفہ تعلقات کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔ بتادیں کہ بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر ہفتے کے روز تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ S Jaishankar Meets Saudi Crown Prince, Hands Over PM Modi's Written Message

بطور وزیر خارجہ یہ ان کا یہ سعودی عرب کا پہلا دورہ ہے۔ انہوں نے اتوار کے روز جدہ میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ سعودی پریس ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو وزیر اعظم مودی کا تحریری پیغام موصول ہوا ہے۔ ایجنسی نے کہاکہ وزیر خارجہ جے شنکر نے جدہ میں ولی عہد کے دفتر میں ہونے والی میٹنگ کے دوران اعظم مودی کا تحریری پیغام محمد بن سلمان کے حوالے کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا اور تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جے شنکر نے ٹویٹ کیاکہ 'آج شام جدہ میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ پی ایم مودی کا پیغام انہیں سونپا۔ انہوں نے انہیں ہمارے دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ہمارے تعلقات کے بارے میں اپنے خیالات بانٹنے کے لیے آپ کا شکریہ۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.