ETV Bharat / business

Rupee Hits Record Low روپے کی قدر میں بھاری گراوٹ، روپیہ تاریخی نچلی سطح پر پہنچا

انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے 81.90 پر کھلا، پھر گر کر 81.93 پر آگیا۔ اس طرح روپے کی قیمت گزشتہ بند قیمت کے مقابلے میں 40 پیسے کم ہوگئی۔ Rupee hits record low of 81.93 against US dollar in early trade

rupee-hits-record-low-of-82-against-us-dollar-in-early-trade
روپے کی قدر میں بھاری گراوٹ، روپے تاریخی نچلی سطح پر پہنچا
author img

By

Published : Sep 28, 2022, 12:01 PM IST

ممبئی: امریکی کرنسی کی مضبوطی کے درمیان بدھ کے روز ابتدائی تجارت میں امریکی ڈالر کے مقابلے روپے 40 پیسے گر کر 81.93 کی اب تک کی کم ترین سطح پر آگیا۔ اس دوران سرمایہ کاروں میں خطرے سے بچنے کے جذبات نے بھی روپے پر دباؤ ڈالا۔ فاریکس ٹریڈرز کا کہنا تھا کہ ملکی اسٹاک مارکیٹس میں مندی اور غیر ملکی رقوم کے اخراج کی وجہ سے بھی سرمایہ کاروں کا رویہ نرم ہوا۔ Rupee Hits Record Low of 81.93 Against US dollar in Early Trade

انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے 81.90 پر کھلا، پھر گر کر 81.93 پر آگیا۔ اس طرح روپے کی قیمت گزشتہ بند قیمت کے مقابلے میں 40 پیسے کم ہوگئی۔ منگل کے روز امریکی کرنسی کے مقابلے روپے کی شرح تبادلہ 14 پیسے اضافے کے ساتھ 81.53 فی ڈالر ہوگئی تھی۔ دریں اثنا ڈالر انڈیکس، چھ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی پوزیشن کو ظاہر کرتا ہے، 0.40 فیصد بڑھ کر 114.55 پر پہنچ گیا۔

عالمی تیل بینچ مارک برینٹ کروڈ فیوچر 1.33 فیصد کم ہوکر 85.12 ڈالر فی بیرل رہا۔ اسٹاک مارکیٹ کے عارضی اعداد و شمار کے مطابق، غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں نے منگل کو خالص 2,823.96 کروڑ روپے کے حصص فروخت کیے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.