نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا نے آج مانیٹری پالیسی کمیٹی کی میٹنگ کے بعد فیصلوں کا اعلان کیا ہے۔ تین دن تک جاری رہنے والی میٹنگ کے بعد گورنر شکتی کانت داس نے اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ تہوار کے سیزن سے پہلے آر بی آئی نے ریپو ریٹ کو 6.5 فیصد پر برقرار رکھا ہے۔ یہ صارفین کے لیے راحت کی خبر ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ قرض کی EMI میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ یہ چوتھی بار ہوا ہے جب ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
-
RBI की मौद्रिक नीति समिति ने रेपो रेट 6.50% पर अपरिवर्तित रखने का निर्णय लिया है: RBI गवर्नर शक्तिकांत दास pic.twitter.com/7VAfHsmaWm
— ANI_HindiNews (@AHindinews) October 6, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">RBI की मौद्रिक नीति समिति ने रेपो रेट 6.50% पर अपरिवर्तित रखने का निर्णय लिया है: RBI गवर्नर शक्तिकांत दास pic.twitter.com/7VAfHsmaWm
— ANI_HindiNews (@AHindinews) October 6, 2023RBI की मौद्रिक नीति समिति ने रेपो रेट 6.50% पर अपरिवर्तित रखने का निर्णय लिया है: RBI गवर्नर शक्तिकांत दास pic.twitter.com/7VAfHsmaWm
— ANI_HindiNews (@AHindinews) October 6, 2023
چوتھی بار راحت ملی:
آر بی آئی کی تین روزہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کی میٹنگ 4 اکتوبر کو شروع ہوئی تھی جس کا آخری دن آج جمعہ تھا۔ آپ کو بتا دیں کہ آر بی آئی نے اپریل، جون اور اگست میں ریپو ریٹ کو 6.5 فیصد پر برقرار رکھا تھا۔ اس بار بھی ریزرو بینک ریپو ریٹ کو صرف 6.5 فیصد پر ہی برقرار رکھا گیا ہے۔ موجودہ ریپو ریٹ 6.50 فیصد، ایس ڈی ایف کی شرح 6.25 فیصد، ایم ایس ایف کی شرح اور بینک کی شرح 6.75 فیصد، ریورس ریپو ریٹ 3.35 فیصد اور سی پی آر کی شرح 4.50 فیصد، اور ایس ایل آر کی شرح 18 فیصد ہے۔
-
#WATCH | RBI Governor Shaktikanta Das says, "Taking all factors into consideration, Real GDP Growth for the current financial year 2023-24 is projected at 6.5%...The risks are evenly balanced. Real GDP Growth for the first quarter of next financial year 2024-25 is projected at… pic.twitter.com/OXyJ2y9I2C
— ANI (@ANI) October 6, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | RBI Governor Shaktikanta Das says, "Taking all factors into consideration, Real GDP Growth for the current financial year 2023-24 is projected at 6.5%...The risks are evenly balanced. Real GDP Growth for the first quarter of next financial year 2024-25 is projected at… pic.twitter.com/OXyJ2y9I2C
— ANI (@ANI) October 6, 2023#WATCH | RBI Governor Shaktikanta Das says, "Taking all factors into consideration, Real GDP Growth for the current financial year 2023-24 is projected at 6.5%...The risks are evenly balanced. Real GDP Growth for the first quarter of next financial year 2024-25 is projected at… pic.twitter.com/OXyJ2y9I2C
— ANI (@ANI) October 6, 2023
لوگ انتظار کر رہے تھے:
زیادہ تر قرض لینے والے آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس کی صدارت میں ہونے والی اس میٹنگ کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس میں ریپو ریٹ کے حوالے سے فیصلہ لیا جاتا ہے جس کا براہ راست اثر قرض پر پڑتا ہے۔ اگر اس بار آر بی آئی ریپو ریٹ بڑھاتا ہے تو قرض کی EMI بھی بڑھ جاتی، اور اگر پالیسی ریٹ کم ہوتا ہے تو یہ کم ہو جاتا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ریزرو بینک مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے ریپو ریٹ میں تبدیلی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں: آر بی آئی
ریپو ریٹ کیا ہے؟
ریپو ریٹ وہ شرح ہے جس پر ریزرو بینک آف انڈیا دوسرے بینکوں کو قرض دیتا ہے۔ اس لیے جب ریپو ریٹ بڑھتا ہے تو تمام بینک ریزرو بینک سے مہنگی شرح سود پر قرض حاصل کرتے ہیں۔ اس کی وجہ سے عام آدمی کو دستیاب قرض بھی مہنگا ہو جاتا ہے اور اس کے بعد قرض کی EMI بڑھ جاتی ہے۔