نئی دہلی: بھارت کو عالمی دانشورانہ املاک تنظیم (ڈبلیو آئی پی او) کے تازہ ترین گلوبل انوویشن انڈیکس میں 40 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ پچھلی بار بھارت اس انڈیکس میں 46 ویں مقام پر تھا۔ ملک اس انڈیکس میں سات برسوں میں 41 مقام کی چھلانگ لگاچکا ہے۔ ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم مودی نے کہاکہ بھارت میں ہر جگہ اختراعیت کی بات ہورہی ہے۔ انہوں نے ملک کے اختراع کاروں پر یہ کہتے ہوئے فخر کا اظہار کیا کہ بھارت نے کافی فاصلہ طے کیا ہے اور اب بھی نئی بلندیاں حاصل کرنی ہیں۔ Global Innovation Index Ranking 2022
عالمی دانشورانہ املاک تنظیم (WIPO) کی طرف سے 29 ستمبر کو جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت نے پہلی بار گلوبل انوویشن انڈیکس رینکنگ میں بڑی ترقی کی ہے اور اسے ٹاپ 40 میں جگہ بنالی ہے۔ ڈبلیو آئی پی او نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ بھارت (Lowe Middle Income) طبقے میں اختراعی رہنما ہے۔ بھارت ICT سروس کی برآمدات کے ساتھ ساتھ وینچر کیپیٹل رسپٹ ویلو، فنانس، سائنس اور ٹیکنالوجی میں اسٹارٹ اپس اور اسکیل اپس کے لیے رہنمائی کر رہے ہیں۔
کامرس اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے ایک ٹوئیٹ میں کہاکہ بھارت اپنی اختراعی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کر رہا ہے‘ جو اس سے پہلے نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسلسل اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت تیزی کے ساتھ ایک اختراعی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔
عالمی دانشورانہ املاک تنظیم نے کل اختراعی اشاریہ 2022 جاری کیا‘ جس میں سوئٹزرلینڈ کو مسلسل بارہویں برس دنیا کی سب سے بہتر اختراعی معیشت قرار دیا گیا۔ امریکہ نے دوسرا مقام حاصل کیا ہے‘ جس کے بعد سوئڈن‘ برطانیہ اور نیدرلینڈ ہیں۔
مزید پڑھیں: