نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کے 95 ڈالر سے تجاوز کرجانے کے درمیان گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں منگل کو بھی مستحکم رہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ 0.47 فیصد گر کر 95.74 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.59 فیصد کے دباؤ کے ساتھ 90.59 ڈالر فی بیرل پر رہا۔ Fuel Prices Unchanged
گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔
ملک میں چار ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پرتمام ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:
آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-
شہر | پٹرول | ڈیزل |
دہلی | 96.72 | 89.62 |
ممبئی | 106.31 | 94.27 |
کولکاتا | 106.03 | 92.76 |
چنئی | 102.63 | 94.24 |
یواین آئی