ETV Bharat / business

Petrol, Diesel Prices Today: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 17ویں دن بھی مستحکم

author img

By

Published : Apr 23, 2022, 3:09 PM IST

انڈین آئل کارپوریشن کے پرائس نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ Petrol, diesel prices today

ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتہ کو 17ویں دن بھی پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ بڑھتی مہنگائی کے درمیان پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں استحکام عام لوگوں کے لیے راحت کی بات ہے۔ Petrol, Diesel Prices Unchanged For 17 Straight Days

انڈین آئل کارپوریشن کے پرائس نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

چنئی میں پٹرول کی قیمت 110.85 روپے اور ڈیزل کی قیمت 100.94 روپے پر برقرار ہے۔ کولکاتا میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 115.12 روپے فی لیٹر اور 99.83 روپے فی لیٹر ہے۔

یوکرین میں جاری روسی فوجی آپریشن کے درمیان بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ لندن برینٹ کروڈ آج 106.65 امریکی ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے اور یو ایس کروڈ 1.97 فیصد کم ہوکر 101.75 امریکی ڈالر فی بیرل پر ہے۔

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 137 دن کے استحکام کے بعد گزشتہ 22 مارچ سے بڑھنا شروع ہوئیں۔ کمپنیوں نے گزشتہ 30 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 بار اضافہ کیا ہے۔ اس دوران ان کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ہفتہ کو لگاتار 17 واں دن ہے جب قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ اس سے قبل یکم اپریل کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.