نئی دہلی: ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے پیر کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کیے جانے کے بعد ان کی قیمتیں لگاتار آٹھویں دن بھی مستحکم رہیں۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل ہے۔ انڈین آئل کے نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں آج پیٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے، جبکہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔ Petrol and diesel prices today
25 مئی کو عوام کو راحت دیتے ہوئے مرکزی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 8 روپے اور 6 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے ان کی قیمتوں میں کم از کم 9.5 روپے اور 7 روپے تک کی کمی ہوئی۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ لندن برینٹ کروڈ آج 0.54 فیصد اضافے کے ساتھ 120.08 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.54 فیصد اضافے کے ساتھ 116.08 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔Fuel rates remain constant
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر دونوں ایندھنوں کی کی قیمتیں طے کی جاتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں۔
شہر | پیٹرول | ڈیزل |
دہلی | 96.72 روپے فی لیٹر | 89.62 فی لیٹر |
ممبئی | 111.35 فی لیٹر | 97.28 فی لیٹر |
کولکاتہ | 106.03 فی لیٹر | 92.76 فی لیٹر |
چنئی | 102.63 فی لیٹر | 94.24 فی لیٹر |
یہ بھی پڑھیں : Petrol and Diesel Prices: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 124ویں دن بھی مستحکم