نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باوجود، ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
یہ عام آدمی کے لیے راحت کی بات ہے کیونکہ ملک میں دو ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی ایل) کے مطابق، آج دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 106.31 روپے فی لیٹر اور 94.27 روپے فی لیٹر ہیں۔
آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:
شہر............پیٹرول............ڈیزل........................ (روپے فی لیٹر)
دہلی.............96.72..89.62
ممبئی ………….106.31……..94.27
کالکتہ ......106.03..92.76
چنئی ............... 102.63.........94.24(یو این آئی)
یہ بھی پڑھیں :
- Petrol and Diesel Prices: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اٹھارہویں دن بھی مستحکم