ETV Bharat / business

Odisha to get 5G service پہلے مرحلے میں فائیو جی سروس اُڑیسہ میں شروع ہوگی، اشونی وشنو - Telecom Minister Ashwini Vaishnaw on 5g

مواصلات اور آئی ٹی کے وزیر اشونی وشنو سے جب انسانوں پر 5G کے اثرات کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ "یہ تابکاری کی مقدار 10 گنا کم ہے، جو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے مقرر کردہ تابکاری کے اصولوں سے کم ہے، اس لیے کسی کو بھی اس کی فکر نہیں کرنی چاہیے۔" Odisha to get 5G service in first phase of launch

Odisha to get 5G service in first phase of launch: Telecom Minister Ashwini Vaishnaw
پہلے مرحلے میں فائیوجی سروس اوڈیشہ میں شروع ہوگی: اشونی وشنو
author img

By

Published : Sep 16, 2022, 11:20 AM IST

بھونیشور: مواصلات اور آئی ٹی کے وزیر اشونی وشنو نے کہاکہ اوڈیشہ سمیت ملک کے کئی حصوں میں بہت جلد تیز رفتار 5G خدمات شروع کی جائیں گی۔ پوری میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ویشنو نے کہا کہ اوڈیشہ کو پہلے مرحلے میں 5G سروس ملے گی۔ جب ان سے انسانوں پر 5Gکے اثرات کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ "یہ تابکاری کی مقدار 10 گنا کم ہے، جو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے مقرر کردہ تابکاری کے اصولوں سے کم ہے، اس لیے کسی کو بھی اس کی فکر نہیں کرنی چاہیے۔"

اس سے قبل وشنو نے ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں کو سپیکٹرم الاٹمنٹ لیٹر جاری ہونے کے بعد 5G لانچ کے لیے تیار رہنے کو کہا تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ بھارت میں جلد ہی 5G خدمات شروع کی جائیں گی۔ وشنو، جو ریلوے کے وزیر بھی ہیں، نے ریلوے حکام سے کہا ہے کہ وہ پوری ضلع کے چندن پور کے قریب بیراپرتاپور پر ایک فٹ اوور برج (FOB) تعمیر کریں۔

بیرپرتاپور گاؤں کے دورے کے دوران گاؤں والوں نے وشنو سے شکایت کی کہ اسکولی بچوں کو ریلوے ٹریک عبور کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گاؤں کو ریلوے لائن کے ذریعے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ تہواروں کے دوران بھی لوگوں کو گاؤں کے مندر کے رتھ کو ریلوے لائن کے پار کھینچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اس کے علاوہ دیہاتیوں کی روزمرہ کی سرگرمیاں متاثر ہو رہی تھیں۔

گاؤں والوں کی اس شکایت پر انہوں نے موقع پر ہی گاؤں والوں کی سہولت کے لیے ایف او بی کو ریمپ کی سہولت کے ساتھ تعمیر کروانے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.