نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتیں 90 ڈالر فی بیرل کے آس پاس رہنے کے باوجود، مقامی سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی جارہی ہے، جس سے ان کی قیمتیں آج بھی مستحکم رہیں۔ بین الاقوامی سطح پر لندن برینٹ ہفتے کے آخر میں سبقت کے ساتھ 92.84 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 3.06 فیصد اضافے کے ساتھ 86.10 ڈالر فی بیرل پر رہا۔ گھریلو آئل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ Petrol And Diesel Prices
دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ دو ماہ سے زائد عرصے سے تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 106.31 روپے فی لیٹر اور 94.27 روپے فی لیٹر ہیں۔ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایک ریاست سے دوسری ریاستوں میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Banking Group Stock Market بینکنگ گروپ نے اسٹاک مارکیٹ کو گراوٹ سے نکالا
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-
شہر | پٹرول | ڈیزل |
دہلی | 96.72 روپے فی لیٹر | 89.62 روپے فی لیٹر |
ممبئی | 106.31 روپے فی لیٹر | 94.27 روپے فی لیٹر |
کولکتہ | 106.03 روپے فی لیٹر | 92.76 روپے فی لیٹر |
چنئی | 102.63 روپے فی لیٹر | 94.24 روپے فی لیٹر |
یو این آئی