ETV Bharat / business

Stock Market Ends Higher: شیئر بازار میں چوطرفہ خریداری سے مسلسل دوسرے روز تیزی - stock market ends higher

بی ایس ای میں شامل تمام گروپوں میں اضافہ درج کیا گیا، دھات میں 4.44 فیصد اور ایف ایم سی جی میں سب سے کم 0.01 فیصد اضافہ ہوا۔ بی ایس ای میں کل 3438 کمپنیوں کا کاروبار ہوا، جن میں سے 2266 کمپنیاں فائدے میں اور 1022 نقصان میں رہیں۔ Stock Market Ends Higher

Closing Bell: Nifty ends above 16,100, Sensex jumps 427 pts led by metal, PSU banks
شیئر بازار میں چوطرفہ خریداری سے مسلسل دوسرے روز تیزی
author img

By

Published : Jul 7, 2022, 8:10 PM IST

ممبئی: عالمی بازاروں سے ملنے والے مثبت اشاروں کے ساتھ گھریلو سطح پر ہونے والی چوطرفہ خریدای کی بدولت شیئر بازار میں مسلسل دوسرے دن تیزی رہی۔ اس دوران سنسیکس نے 427 پوائنٹس اور نفٹی نے 143 پوائنٹس کی چھلانگ لگائی۔ Stock Market Ends Higher

سنسیکس 427.49 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 54 ہزار کی سطح کو عبور کر کے 54178.46 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 143.10 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 16 ہزار پوائنٹس سے اوپر 16132.90 پوائنٹس پر پہنچنے میں کامیاب رہا۔ بڑی کمپنیوں کے مقابلے میں چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں خرید و فروخت کا غلبہ رہا جس کی وجہ سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.19 فیصد بڑھ کر 22611.38 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 1.30 فیصد بڑھ کر 25568.55 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ Nifty Ends Above 16,100, Sensex Jumps 427 pts

بی ایس ای میں شامل تمام گروپوں میں اضافہ درج کیا گیا، دھات میں 4.44 فیصد اور ایف ایم سی جی میں سب سے کم 0.01 فیصد اضافہ ہوا۔ بی ایس ای میں کل 3438 کمپنیوں کا کاروبار ہوا، جن میں سے 2266 فائدے میں اور 1022 نقصان میں رہیں۔ اس دوران 150 کمپنیوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

عالمی سطح پر بھی زبردست خریداری ہوئی، جس میں برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 1.28 فیصد، جرمنی کا ڈیکس1.62 فیصد، جاپان کا نکئی1.47 فیصد، ہانگ کانگ کے ہینگسینگ میں 0.26 فیصد اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.27 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.