ETV Bharat / business

Mother Dairy رواں مالی برس مدر ڈیری کے کاروبار میں 20 فیصد اضافے کا امکان

مدر ڈیری کے منیجنگ منیش بندلش نے کہاکہ ہم توقع کرتے ہیں کہ موجودہ مالی برس میں کاروبار میں تقریباً 20 فیصد اضافہ ہوگا اور یہ 15,000 کروڑ روپے ہو جائے گا۔ Mother Dairy Expecting 20pc Revenue growth in FY23 to Rs 15,000 cr

Mother Dairy expecting 20pc revenue growth in FY23 to Rs 15,000 cr
رواں مالی برس مدر ڈیری کے کاروبار میں 20 فیصد اضافے کا امکان
author img

By

Published : Sep 20, 2022, 3:19 PM IST

نئی دہلی: مدر ڈیری کو توقع ہے کہ اس کی مصنوعات کی بہتر مانگ کی وجہ سے رواں برس کمپنی کا کاروبار 20 فیصد بڑھ کر تقریباً 15,000 کروڑ روپے ہوجائے گا۔ ڈیری کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر منیش بندلش نے یہ بات کہی۔ مدر ڈیری جو خوردنی تیل اور پھل اور سبزیاں بھی فروخت کرتی ہے، گزشتہ مالی برس میں 12,500 کروڑ روپے کا کاروبار ہوا تھا۔ Mother Dairy Expecting 20pc Revenue growth in FY23 to Rs 15,000 cr

منیش بندلش منیجنگ ڈائریکٹر، مدر ڈیری نے گزشتہ ہفتے ایک نیوز ایجنسی کو بتایاکہ "ہم توقع کرتے ہیں کہ موجودہ مالی برس میں کاروبار میں تقریباً 20 فیصد اضافہ ہوگا اور یہ 15,000 کروڑ روپے کا ہوجا ئےگا۔ انہوں نے کہاکہ یہ ترقی مختلف ڈیری مصنوعات کی مقدار اور قیمتوں دونوں سے ہوگی۔

بندلش نے کہاکہ "ہم اپنے تمام دودھ اور دیگر ڈیری مصنوعات کی مضبوط مانگ دیکھ رہے ہیں۔ گرمیوں کے دوران آئس کریم کی فروخت میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے 2020 اور 2021 میں آئس کریم کی فروخت متاثر ہوئی تھی۔

مدر ڈیری نے گزشتہ ماہ دہلی-این سی آر میں دودھ کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔ کمپنی نے رواں برس مارچ میں بھی دودھ کی قیمتوں میں اتنا ہی اضافہ کیا تھا۔ بندلش نے کہاکہ "پچھلے مہینے خوردہ قیمتوں میں اضافے کے بعد، ہماری دودھ کی خریداری کی لاگت 2 روپے فی لیٹر بڑھ گئی ہے۔"

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا خوردہ قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا، انہوں نے کہاکہ اگر لاگت میں اضافے کا موجودہ رجحان جاری رہا تو ہم اسے 3-4 ماہ بعد دیکھ سکتے ہیں۔

غور طلب ہے کہ جانوروں کے چارے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو فروخت کی قیمت بڑھانا پڑ رہی ہے۔ اس لیے ڈیری کمپنیوں کی دودھ کی خریداری کی لاگت بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ڈیری مصنوعات کے علاوہ مدر ڈیری کا خوردنی تیل، تازہ پھل اور سبزیاں اور روٹی کے کاروبار بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.