ETV Bharat / business

Moscow-India Trade: ماسکو-بھارت تجارت میں 62 فیصد سے زیادہ اضافہ - بھارت روس کے درمیان دو طرفہ تجارت

بھارت روس کے درمیان دو طرفہ تجارت سال 2021 میں 62.7 فیصد بڑھ کر 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ Moscow-India Trade Up More Than 60% In 2021

Moscow-India Trade Up More Than 60% In 2021 - Official
ماسکو-بھارت تجارت میں 62 فیصد سے زیادہ اضافہ
author img

By

Published : Apr 18, 2022, 9:01 PM IST

ماسکو میں اقتصادی منصوبہ بندی کے ڈپٹی میئر ولادیمیر ایفیموف نے پیر کے روز کہا کہ' بھارت کے ساتھ دو طرفہ تجارت Moscow-India Trade سال 2021 میں 62.7 فیصد بڑھ کر 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔ Moscow-India Trade Up More Than 60% In 2021

بیان میں کہا گیا ہے کہ' روس بھارت کے بڑے شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو ترجیح دی گئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں 2020 کے مقابلے میں 2021 میں 46.5 فیصد اضافہ ہوا، جس میں ماسکو کا حصہ ایک تہائی ہے۔ گزشتہ برس روس اور بھارت کے درمیان تجارت 62.7 فیصد بڑھ کر 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔'

ایفیموف نے کہا کہ سال 2021 میں ملک نے 2.3 ارب ڈالر کی برآمدات کیں جو گذشتہ برس کے مقابلے میں تقریباً دگنی ہے۔ اس میں سے تقریباً 50 فیصد صنعتی مصنوعات تھیں۔

ماسکو کے سرمایہ کاری اور صنعتی منصوبہ بندی کے محکمے کے سربراہ ولادیسلاو اوونسکی نے کہاکہ ”سال 2021 میں صنعتی شعبے کی مصنوعات کی فراہمی 46.1 فیصد بڑھ کر 95.5 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس طرح کی نقل و حرکت کا تعین مختلف برقی آلات اور مواصلاتی نظام کی برآمدات کی بلند شرح سے ہوتا ہے۔ بھارت کی مسلسل ایسی مصنوعات کی خریداری کی تعداد میں اضافہ غیر ملکی تجارت میں ایک امید افزا سمت ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 'سال 2021 میں بھارت سے درآمدات تقریباً 2.2 ارب ڈالر تھیں، جن میں ادویات، کپڑے، برقی آلات اور مواصلاتی آلات، صنعتی اور زرعی شعبوں کی اشیا شامل تھیں۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.