نئی دہلی: چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو ڈیجیٹل طور پر فعال کرنے کی ایمیزون انڈیا کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر 85 لاکھ سے زیادہ چھوٹے کاروبار ایمیزون پے کے ڈیجیٹل ادائیگی کے بنیادی ڈھانچے میں شامل ہو چکے ہیں۔Digital Payments via Amazon Pay
آج یہاں جاری ایک بیان میں کمپنی نے کہا کہ پہلے یہ تاجر بڑے پیمانے پر کاروباری لین دین میں نقدی میں کا استعمال کرتے تھے، اب وہ ایمیزون پے کے کیو آر کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے صارفین سے ادائیگیاں قبول کرتے ہیں۔ مزید برآں، ایمیزون پے فار بزنس ایپ، وائس نوٹیفکیشن فیچر، ورکنگ کیپیٹل لون کی آسان دستیابی جیسے اقدامات نے ایسے مائیکرو انٹرپرائزز اور تاجروں کو ایک آسان ڈیجیٹل سفر کا تجربہ کرنے کے قابل بنایا ہے۔Amazon Pay
ایمیزون پے انڈیا کے سی ای او اور سینئر نائب صدر مہندر نیرورکر نے بتایاکہ "چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ہمارا مقصد آف لائن تاجروں کو بااختیار بنانا، انہیں اپنے کاروبار کو وسعت دینے کا موقع فراہم کرنا اور ان کے ڈیجیٹل سفر کو تیز کرنے والے بہت سے دوسرے ٹچ پوائنٹس کے علاوہ ان کے ادائیگی کے تجربے کو بڑھانا ہے۔ یہ سنگ میل اس اعتماد کا ثبوت ہے کہ ہندوستان میں 85 لاکھ سے زیادہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں نے ہمیں جگہ دی ہے اور ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ ہم جامع اقدامات کو آگے بڑھانے، ہندوستان میں ادائیگیوں کے طریقے کو تبدیل کرنے اور ایس ایم بی کے لیے ادائیگی کی قبولیت کے ماحولیاتی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی کوششوں پر توجہ مرکوز کرتے رہیں گے۔More than 85 lakh SMEs using Amazon Pay
یہ بھی پڑھیں : Fujifilm Unveils Instax Mini Evo Camera in India:فیوجی فلم انسٹیکس منی ایوو کیمرہ ہندوستان میں لانچ کیا گیا